افغان صدارتی محل کے کچھ لوگ امن مذاکرات میں رکاوٹ :سپیکر پارلیمنٹ
کابل : اولسی جرگہ کے سپیکر نے ایوان کی کارروائی کے دوران کہاکہ میں قسم کھاکر کہتاہوں کہ صدارتی محل کے کچھ حلقے امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں،یہ لوگ امن کا قیام نہیں چاہتے ،یہ نظام اشرف غنی جیسے فرد واحد کنٹریکٹر سے وابستہ نہیں ہے ،یہ نظام افغان عوام سے وابستہ ہے جنہوں نے خون دے کر اس کو قائم کیاہے ۔اگر ان لوگوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور اپنے ذاتی ایجنڈے کو ایک طرف نہ رکھا تو ملکی صورتحال مزید گھمبیر اور سنگین ہوجائے گی۔ایوان صدر کے کچھ لوگ بجٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔