لوئر اورکزئی میں گھر کی چاردیواری گرنے سے چار بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی
اورکزئی( آن لائن)لوئر اورکزئی میں گھر کی چاردیواری گرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ عوام علاقہ اورکزئی سکاوٹس اور پولیس نے امدادی کاروائیو ں میں حصہ لیا۔ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکراللہ خان نے ہسپتال اور علاقے کا دورہ کیا متاثرہ گھرانے کی اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام اور مالی امداد بھی کی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے رات نماز عشاء کے بعد لوئر اورکزئی کے علاقہ نور الی گھڑی میں قوم منی خیل سے تعلق رکھنے والے نبی غلام نامی شخص اپنے چار نواسو ںسمیت گھر کے چاردیواری کے ساتھ بیٹھا تھاکہ اچانک بارشوں سے خستہ حال چاردیوری ان پر ا ں گری پانچوں ملبے تلے دب گئے واقع کے اطلاع ملتی ہی کمانڈنٹ اورکزئی کرنل ذاکراللہ خان بمعہ نفری اورکزئی پولیس اور علاقہ کے عوام موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیکر چار بچوں گیارہ سالہ کاشف علی ،13سالہ ذاھد ،12سالہ سیرات علی8سالہ نیکمینہ بی بی کی مردہ لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئی اور ایک شخص نبی غلام کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالاگیا جن کو فوری طورپر کلایا ہسپتال منتقل کیاگیا کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر اللہ خان نے کلایا ہسپتال کا دورہ انتظامات کاجائزہ لیا اور علاقہ نورالی گھڑی میں جاکر غمزدہ خاندان سے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اورکزئی سکاوٹس کے جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے کھانے پینے کا انتظام کیاگیا اور ان کے ساتھ مالی امداد بھی کی گئی ہسپتال سے ورثاء کو چار بچوں کے لاشیں ملنے کے بعد اپنے ابائی قبرستان میں سپردخاک کئے گئے ایک گھر سے چار معصوم بچوں کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ کیا ہر انکھ اشکبار تھی مرنے والوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ،