نیشنل ٹریک جونیئر اینڈ سنیئرسائیکلنگ چمپئن شپ آج شروع ہو گی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ٹریک جونیئر اینڈ سنیئرسائیکلنگ چمپئن شپ (آج) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی جس کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی کریں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زرو و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پی او ایف واہ، سوئی سدرن گیس کمپنی، بائیکستان کلب، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اور یہ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر 30 دسمبر کو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔