2019،ٹی ٹونٹی میںپاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے
لاہور(این این آئی)سال 2019میں ٹی ٹونٹی میںپاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے ۔انہوںنے10میچوں کی10اننگزمیں41.55کی اوسط سے374رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،ا ن کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90ہے۔دوسرے نمبرپرافتخاراحمدنے5میچوں کی5اننگزمیں75کی اوسط سے150رنزبنائے جن میںایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور62ناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرعمادوسیم نے10میچوں کی10اننگزمیں13.44کی اوسط سے121رنزبنائے اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47 ہے۔چوتھے نمبرپرحارث سہیل نے5میچوں کی5اننگزمیں24کی اوسط سے120رنزبنائے جن میں2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔پانچویں نمبرپرحسین طلعت نے3میچوں کی3اننگزمیں32.66کی اوسط سے98رنزبنائے جن میںایک نصف سنچری شامل ہے ۔سال2019کے دوران محمدعامرپاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولررہے۔ انہوں نے7میچوں میں23.4اووروں میں185رنزدے کر26.42کی اوسط سے7وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپرعمادوسیم نے10میچوں میں33اووروں میں190رنزدے کر27.14کی اوسط سے7وکٹیں ،تیسرے نمبرپرشاداب خان نے9میچوں میں26اووروں میں227رنزدے کر56.75کی اوسط سے4وکٹیں ،چوتھے نمبرپرشاہین شاہ آفریدی نے3میچوں میں12اووروں میں85رنزدے کر28.33کی اوسط سے3وکٹیں لیںجبکہ پانچویں نمبرپرمحمدحسنین نے4میچوں میں16اووروں میں137رنزدے کر45.66کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔