امریکی صدر دبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کوپ 28 کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

0

:امریکی صدر جو بائیڈن دبئی میں اقوام متحدہ کے 30نومبر سے شروع ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس کوپ 28 میں شرکت نہیں کریں گے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روزنام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کے 2ہفتے تک جاری رہنے والے کوپ 28سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔

اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس 30نومبر سے 12دسمبر تک دبئی میں منعقد ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.