مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ، مریم اورنگزیب

0

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات کی تو مودی کے یاc ہونے کے فتوے لگے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور عدلیہ بحالی تحریک میں وکلا کا کردار اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور عالمی برادری کو فیصلے پر عمل کرنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال کیوں نہیں اٹھتا ؟ سابق بھارتی وزیر اعظم نے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر کے حل کی با ت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بات کی تو مودی کے یار ہونے کے فتوے لگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.