کوئٹہ، گوادر دھرنے اور ضلعی امیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

0

کوئٹہ : جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام گوادر میں پرامن احتجاجی دھرنے کے مطالبات کی تسلیم کرنے اور چمن میں ضلعی امیر کے خلاف درج ایف آئی آر کو واپس لینے کے حوالے سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت سے گوادر کے عوام کے مطالبات حل کرنے اور چمن انتظامیہ کی جانب سے درج ایف آئی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیامظاہرے کی قیادت ضلعی امیر نور علی نے کی احتجاجی مظاہرے سے نور علی، مولانا عبدالکبیر شاکر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام کی جانب سے اپنے حقوق کیلئے 10روز سے زائد سے پرامن احتجاجی دھرنا جاری ہے حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرے بلخصوص سمندر میں غیر قانونی طور پر بڑے ٹرالروں کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات قابل ذکر ہے مقررین نے چمن میں ضلعی امیر کے خلاف درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں انتظامیہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے

Leave A Reply

Your email address will not be published.