عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

0

کراچی :  اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے ، آپ کو صرف اپنی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ‘ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.