سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورز کو گرانے کیلئے انتظامیہ متحرک
کراچی : سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورز کو گرانے کیلئے انتظامیہ متحرک، ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے اشتہار شائع کروا دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروا دیئے۔
رہائشی نسلہ ٹاور نہ گرانے کی مسلسل اپیلیں کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کےمکینوں کومارکیٹ ریٹ کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جائے۔