سعودی عرب کے ریلیف فنڈ کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں : شوکت ترین

0

اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کیلئے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ملیں گے، سعودی ریلیف کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں۔ ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی، سعودی ولی عہد نےکہا کہ پاکستان ہمارے لئے خاص مقام رکھتا ہے۔ دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں آج بھی تیل کی قیمتیں کم ہیں، ماضی کی حکومتوں نے درآمدی تیل کےمنصوبوں کوترجیح دی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ دے گا، ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی ملے گا، تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جلد جمع ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.