بلوچستان فوڈ اتھارتی کی جانب سے قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں اور جنرل سٹورز پر چھاپہ اور غیر معیاری کھانوں و خوردونوش اشیاء کو تلف کرنا احسن اقدام ہے ،ٹرانسپورٹرز

0

کوئٹہ:  بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے کہا ہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارتی کی جانب سے قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں اور جنرل سٹورز پر چھاپہ اور غیر معیاری کھانوں و خوردونوش اشیاء کو تلف کرنا احسن اقدام ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے آفیسران و اہلکاروں کو بھر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز ٹرک اڈہ ہزارگنجی میں ٹرانسپورٹرز کا ایک اہم اجلاس بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمدشاہوانی منعقد ہوا ۔ اجلاس میںٹرک ، آئل ٹینکرز ، بس ، کوچ اور منی بس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ہوٹلوںپر چھاپہ اور غیر معیاری اشیاء کو تلف کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے آفیسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ قومی شاہراہوں N-25، N-70اور N-65پر قائم ہوٹلوں پر عرصہ دراز سے غیر معیاری ، ناقص خوراکی اشیاء ، زائد المعیاد منرل واٹر ، کولڈڈرنگ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری تھا حتیٰ کہ مُردار ، بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت پکانے کی شکایات موصول ہوتی رہے جس کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی ٹیم نے جرأتمندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے کارروائی کی جس پر سیفٹی ٹیم کے آفیسران و اہلکاران مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیںکہ آئندہ بھی غیر معیاری کھانوں اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سمیت صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے خلاف اسی طرز پر کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.