وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے محکمہ صحت میں اصطلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ ذون

0

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ ذون نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے محکمہ صحت میں اصطلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوامی مفاد کو مدنظر رکھیںاوراختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سمیت صوبے میں مزید ڈویژنل ڈائریکٹرز تعیناتی کی جائے ۔بیان میں کہا گیا کہ ایسوسی ایشن نے سابق سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد کے سامنے کچھ تجاویز پیش کی تھیں اور اْنہوں نے ہماری تجاویز پر کسی حد تک عمل بھی کیا لہذا پی ایم اے کوئٹہ ذون وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پیش کی گئی تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے عوامی مفاد میں عمل کرائیں بیان میں محکمہ صحت میں ضلعی انتظامیہ کی بے جا مداخلت کی شدید مخالفت مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پی ایم اے کوئٹہ ذون روزِ اول سے اس بات کی قائل ہیں کہ محکمہ صحت کو صرف اور صرف ایک ٹیکنیکل بندہ جو کہ ڈاکٹر ہو بہتر سمجھ سکتا اور چلا سکتا ہے۔ کچھ عرصہ سے سول بیو رو کریسی محکمہ صحت کے انتظامی عہدوں پر خود کو براجمان کرنے کا جو خوا ب دیکھ رہی ہے یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے مگر ہم یہ بات وا ضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں اچھے مینیجرز کی کوئی کمی نہیں اور نہ ہی ہمارے ڈاکٹرز نااہل ہیں کہ انتظامی امور صحیح طریقے سے سنبھال نہ پائیں۔ سول ہسپتال میں ڈی ایم ایس ، اور آرایم او اپنی منتظمانہ ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیںاسپتالوں میں رات کے اندھیرے میں اچانک دورہ کرنیوالے شہر کی صفائی کی صورتحال اور سبزی پھلوں کے حکومتی نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ڈاکٹر برادری متحد ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی بیان میں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ صحت میں سول بیوروکریسی کی بے جا مداخلت کا نوٹس لیکر اداروں کو ٹکرا سے بچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.