سرجنٹ قتل کیس ،سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ سیشن عدالت میںمنتقل کرنے کے احکامات جاری
کوئٹہ (این این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کیخلاف سرجنٹ قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ سیشن عدالت میںمنتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج منیر مری نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت کی،سماعت میں سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے مجید خان اچکزئی کی جانب سے دائر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7کو ختم کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ٹریفک ساجنٹ قتل کیس سیشن عدالت کو منتقل کردیا،واضع رہے کہ کوئٹہ کے چی پی او چوک پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک ساجنٹ عطا ء اللہ جاں بحق ہوگئے تھے۔