صادق آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص قتل

0

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے ڈاھراں کے مقام پر مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے ایک شخص شاہنواز ڈرگ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول باغ میں چوکیدار تھا اور بسم اللہ پور سے اپنے گھر جا رہا تھا ، قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے اور جلد نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.