سعودی عرب میں پہلی بار سال نو کی آمد پر جشن منانے کا اعلان
ریاض(این این آئی)سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کے استقبال کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس اعتبار سے 2020ء اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں اس سال کے استقبال کا جشن منایائے جائے گا۔ سعودی عرب میں سال نو کی آمد پر اس کے استقبال کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ، موسیقی پروگرامات اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عوام 31 دسمبر کو شام 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ایک متاثر کن مقام پرجشن کا انتظار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل نئے سال کی آمد پر کسی قسم کے جشن کی تقریبات نہیں منائی جاتی تھیں مگر اب سعودی عرب کی حکومت اصلاحات کی طرف گامزن ہے اور ملک میں جاری پرانی روایات کی جگہ ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے.