روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا کامیاب تجربہ

0

ماسکو (این این آئی)روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیت کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق اس تجربے کی تفصیلات مبہم ہیں تاہم وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی۔اب ان نتائج کو صدر پوتن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔روس کا اپنا وکی پیڈیا بنانے کا بھی منصوبہ ہے اور سیاست دان ایک ایسا بل بھی منظور کر چکے ہیں جس سے ایسے تمام سمارٹ فونز کی فروخت پر پابندی ہو گی جس میں روس کا سافٹ ویئر انسٹال نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.