روسی اورامریکی صدورکی مخالف پر دو صحافیوں کی نوکریاں ختم

0

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت اور روس میں صدر ولادی میر پوتن کی خوشامد کرنے کی پاداش میں دو صحافیوں کو اپنی جاب سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں دی کرسچیئن پوسٹ میگزین کے صحافی نیپ نازورتھ نے جریدے کرسچینٹی ٹوڈے میں صدر ٹرمپ کے بارے میں اداریہ چھاپنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس میگزین سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا جس میں وہ گذشتہ دس برسوں سے بطور پولیٹکل ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔ادھر روس میں ایک صحافی کو بظاہر صدر پوتن سے ایک سوال کرنے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ۔دلچسپ بات یہ کہ صدر پوتن سے کیا جانے والا سوال سخت نہیں تھا بلکہ اس میں وفاقی حکومت کی توجہ ایک مقامی پراجیکٹ کی جانب دلائی گئی جو تاخیر کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.