سعودی حکام نے فلسطینی قیدی کو رہا کر دیا،اردن روانہ کردیاگیا
ریاض(این این آئی)سعودی گروپ ’’ ضمیر کے قیدیوں‘‘ نے کہاہے کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینئر بشار انیس کو رہا کر دیاہے جو ان 60 فلسطینیوں میں شامل تھے جنہیں گذشتہ اپریل میں گرفتار گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضمیر کے قیدیوں نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی سکیورٹی حکام نے انیس کو اسکے خاندان سمیت اردن بھیجنے کے لیے جیل سے سیدھا ریاض ائیر پورٹ منتقل کیا۔انیس گذشتہ اپریل بلا جواز گرفتاری مہم میں گرفتار ہونے والے 60 فلسطینی شہریوں میں دوسرا قیدی ہے جو سعودی جیل سے رہا ہوا ہے۔