بچوں کی مشہورزمانہ فلم میں جلوہ گر ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹرمپ

0

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بچوں کی مشہور زمانہ انگریزی فلم ہوم الون 2 میں جلوہ گر ہونا اعزاز کی بات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ہوم الون کے سیکوئل ہوم الون 2 ، لوسٹ ان نیو یارک، کے سین میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک سین کے لیے فلم کا حصہ بنے تھے، اس سین میں ڈونلڈ ٹرمپ فلم کے مرکزی کردار کیون کو راستہ سمجھاتے نظر آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال خاص طور پر کرسمس کے موقع پر اس فلم کا ذکر کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے اس فلم کو بیحد پسند کرتے ہیں، وہ مجھے اس طرح ٹی وی پر نہیں دیکھتے جس طرح اس فلم میں دیکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہم نے آپ کو اس فلم میں دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اچھی فلم تھی اور اس وقت میری عمر کچھ کم تھی، میرے لیے اس فلم میں جلوہ گر ہونا اعزاز تھا۔بچوں کی مشہور زمانہ انگریزی فلم ہوم الون ٹو کی ریکارڈنگ کے دوران ڈائریکٹر نے فلم کا کچھ حصہ ایک بڑے ہوٹل میں شوٹ کرنا چاہا تو اس ہوٹل کے مالک نے کسی بھی طرح اس فلم میں اپنا چند سیکنڈ کا شارٹ ریکارڈ کرانے کی فرمائش کر ڈالی کہ خواہ یہ سین ایک سیکنڈ کا کیوں نہ ہو۔ اس کے بدلے میں ہوٹل مالک نے پورا ہوٹل بلامعاوضہ فراہم کرنے اور فلم کے عملے سے ہوٹل کا کرایہ نہ لینے کی بھی پیشکش کی۔ہوٹل کے اس شوقین اور ضدی مالک کی یہ خواہش پوری کردی گئی۔ یہ اداکاری کا شوقین ہوٹل مالک کوئی اور نہیں آج کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.