سعودی عرب سے 19 واں طیارہ غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت مصر روانہ
:سعودی عرب سے 19 واں طیارہ غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت مصر روانہ ہوگیا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 36 ٹن سامان موجود ہے۔
دونوں طیاروں میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں۔کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے غزہ کے متاثرین کو ضروری اشیا کی فوری ترسیل کے لیے سمندری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔