ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان سے تفتیش ہونی چاہیے،ملک احمد خان

0

معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان اور شیریں مزاری سے تفتیش ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان تسلیم کرچکے ہیں انہوں نے ارشد شریف کو باہر جانے کا کہا، حکومت چاہتی ہے حقائق سامنے آجائیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اقوام متحدہ سے تفتیش چاہتے ہیں، آپ جہاں سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ہمیں اعتراض نہیں، اشاروں کنائیوں میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات مناسب نہیں ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ارشد شریف کے پروگراموں پر تحفظات تھے مگر ہمارا ارشد شریف سے دوستی کا تعلق تھا، بغیرثبوت کے قتل کے مقدمات میں غیرذمہ دارانہ بیانات سے گزیرکرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک قدر آور صحافی تھے، ان کے اہل خانہ کی تشفی کرانا ہماری ذمہ داری ہے، اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

ملک احمد کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے وہ کینیا میں کس کے پاس گئے؟ کس کے فارم ہاوس پر تھے، کسی کی پراپرٹی تھی، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو حکومت سے بات کرے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ارشد ہمارے کے لیے بھی عزیز تھے مگر ایک قلیل طبقے کے کچھ مقاصد ہیں، وہ ایک سیاسی جماعت کے پے رول پر ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.