ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب کا چڑیا گھر کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

0

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے چڑیا گھر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب نے چڑیا گھر میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کے ایم سی کے متعلقہ تمام ڈائریکٹرز کو بھی طلب کیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات بڑھائی جائیں گی اور پہلے سے موجود سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے افسران کو ہدایت کی کہ چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، ہم شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کرنا چاہتے ہیں، صفائی ستھرائی، جانوروں کے چارے اور انتظامات سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، کسی بھی وقت چڑیا گھر کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.