نسلہ ٹاور 7 روز میں مسمار کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا آغاز
کراچی : سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور کو 7 روز میں مسمار کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔
کمشنر کراچی ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ کمشنر کراچی آفس کی جانب سے دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا، جس میں نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے 2 روز میں ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس کے اخراجات مالک سے لئے جائیں۔