وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا

0

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں قانون سازی سمیت سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.