قلات میں خون جمادینے والی سردی کی شدت جاری، درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ

0

قلات: قلات میں خون جمادینے والی سردی کی شدت جاری، درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ، گیس کی مکمل بندش و بجلی کی آنکھ مچولی سے زندگی اجیرن بن گئی، تفصیلات کے مطابق قلات میں خون جمادینے والی سردی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیراحمد مینگل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ اس شدید سردی گیس پریشر بدستور بند جبکہ بجلی کی ٹرپنگ کئی مہینوں کی طرح مسلسل جاری رہی بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی ذہنی مریض بنا دیا ہے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.