ایکواڈورمیں کشتی پر سامان رکھتے ہوئے کرین اْلٹ گئی،چھ سوگیلن تیل بہہ گیا

0

کیوٹو (این این آئی)افریقی ملک ایکواڈورمیں کشتی پر سامان رکھتے ہوئے یوہیکل کرین اْلٹ گئی،ایکواڈور کے جزیرے پر ایک کشتی میں سامان رکھتے ہوئے کرین اْلٹ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ ایکواڈور کے جزیرے گالاپاگوس میں اس وقت پیش آیا جب مزدور کرین کی مدد سے الیکٹرک جنریٹر کشتی پر رکھ رہے تھے کہ اچانک کرین کشتی پر اْلٹ گئی ، یوں تیل سے لدی کشتی پانی میں ڈوب گئی اور تقریباََ6سو گیلن تیل سمندر میں بہہ گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سمندر کی صفائی شروع کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.