بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، مولانا عبد الواسیع
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر صالح بھوتانی نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے مدد مانگی ہے تاہم ہم حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جن لوگوں کی جانب سے تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے تو یقینا ان کے ساتھ اراکین ہوں گے اسی لیے وہ کوشش بھی کر رہے ہیں۔