وفاقی وزیر اسد عمر نے بیٹے کی شادی پر رقص کرکے سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو نے لگی ،خاموش طبیعت اسد عمر کو ایک منجھا ہوا سیاستدان سمجھا جاتا ہے تاہم انہوں نے بیٹے کی شادی پر زبردست بھنگڑا ڈال کر سب کو حیران کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کے موقع پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔