سیف اللہ نیازی کا دورہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ ، تاجروں سے ملاقات

0

اسلام آباد (این این آئی)چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے تو چیمبر کے صدر محمد احمد وحید سمیت دیگر عہدیداران کی جانب سے سیف اللہ خان نیازی کا بھرپور خیرمقدم کیا ۔پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان بھی ہمراہ تھے ۔ تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کے وفد سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کو درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی ، ملاقات میں ٹیکس نظام کی اصلاح اور کاروبار کے فروغ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں تاجروں کو درپیش انتظامی مسائل کے حوالے سے آئی سی سی آئی نمائندوں کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ چیف آر گنائزر پاکستان تحریک انصاف کے مطابق معیشت کی اصلاح و ترقی تحریک انصاف کے حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ فرسودہ نظام اور تباہ حال انتظامی ڈھانچہ تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں ملا۔ سیف اللہ نیازی نے کہاکہ معیشت سے بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک اداروں کی اصلاح کے بغیر پائیدار معاشی نمو کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوپائے گا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی حکومت معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس کا نظام سہل و شفاف بنانے کیلئے محنت کررہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت بڑے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری کے بعد اندرونی ڈھانچے کی اصلاح کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً تاجر اور کاروباری شعبے کو ساتھ ملاکر اہداف حاصل کریں گے، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ نتیجہ خیز اور قابل عمل فیصلہ سازی کے عمل میں تاجر نمائندوں اور چیمبرز کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملاقات میں چیمبر کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.