صدر بائیڈن رشی سونک کا نام درست نہ لے پائے
وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے رشی سونک کو برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے ان کا نام صحیح طور پر لینے میں ناکام رہے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا نام درست ادا کرنے کی کوشش کے باوجود صدر جو بائیڈن نے انہیں، راشی سانوک (Rashee Sanook) کہہ ڈالا، جس پر حاضرین نے قہقہے بھی لگائے۔