اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا، احمد مسعود کا طالبان سے لڑائی کا ارادہ موخر

کابل  :  افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا اور سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان سے لڑائی کا ارادہ ترک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق احمد مسعود لڑنا نہیں چاہتے، پنجشیر ویلی سے ایک وفد نے سابق صدر حامد کرزئی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، وفد نے دونوں رہنماؤں کےسامنے امن فارمولا رکھا۔

اس سےقبل حقانی گروپ کے رہنما خلیل الرحمان حقانی نے کابل میں ایک اجلاس کے دوران کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ احمد مسعود نے فون پر طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button