وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ، عدم اعتماد سمیت امور پر مشاورت

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس اور اسلام آباد جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے علاوہ فواد چوہدری، شوکت ترین، خسرو بختیار اوربابر اعوان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سپیکر اسد قیصر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ اتحادیوں سے رابطوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی۔ اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی تھی جس کے مطابق ایم این اےخیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا اور اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.