تحریک عدم اعتماد : ایم کیو ایم کا آئندہ 48 گھنٹوں میں اعلان کا فیصلہ
اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرکے سب کے سامنے لے آئی گی۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر امین الحق نے کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت ہے، ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے فیصلوں پر آنکھ بند کرکے عمل کریںگے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہی اعلان کر دیا جائے گا۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی عہدوں یا وزارتوں کی لالچ نہیں کی۔ ہمارے لئے یہ چیزیں اہمیت نہیں رکھتیں۔ عوام کے مفاد میں بطور جماعت جو بھی فیصلہ ہوا، اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہم رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے پابند ہیں۔ ہمیشہ اپنے کارکنوں کی سوچ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔