منشیات برآمدگی کیس ‘رانا ثناء اللہ کی دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکوںکے عیوض ضمانت منظور

0 14

لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی 10,10لاکھ روپے کی دو مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے رانا ثنااللہ کی منشایت برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منشیات برآمدگی کیس میں 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوںکے عیوض رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر احاطہ عدالت میں موجود لیگی کارکنوں نے نعرے بازی کی اور ایک دوسرے میںمٹھائی بھی تقسیم کی ۔راناثناء اللہ کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج سچ کی جیت ہوئی جس پرمیں اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں، اللہ تعالی کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی۔انہوں نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کے 6 ماہ تک حراست میں رہنے کا حساب کون دے گا؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.