وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی
وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے اور انہیں آرمی چیف بنانے کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی ری ٹین سمری کو منظور کرلیا جس کے بعد اُن کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں توسیع ہوگئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔
واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں کسی بھی افسر کو ری ٹین کیاجاسکتا ہے۔ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے پر بھی جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے۔