پاک بھارت ٹاکرا؛ فنکار بھی پرجوش؛ قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

0

آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔ اس میچ کا انتظار شائقین کرکٹ کئی ماہ سے کررہے تھے اور صرف پاک بھارت کے نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین اس میچ کو لے کر پرجوش ہیں۔

پاکستانی قوم جہاں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے تو وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات کے ذریعے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کررہے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے قومی کھلاڑیوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اداکار ہمایوں سعید نے بھی فہد مصطفیٰ کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی آج کے میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر قومی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے تصویر شیئر کی اور لکھا ان سے کل تک کا انتظار نہیں ہورہا اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کی نئی جرسی لے لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.