بلندترین جھولے ’’عین دبئی‘‘کی تعمیرمیں 10ممالک شریک

0

دبئی : اس شاہکار کی تعمیر میں10سے زائد ممالک نے حصہ لیا، سٹیل وہیل کا ڈھانچہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی کوریا اور جرمنی میں تیار کیا گیا، برطانیہ ، فرانس اور ہالینڈ نے انجینئرنگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ کی معاونت فراہم کیں۔ڈھائی سو میٹر اونچے اس جھولے کو نصب کرنے کے لئے دو بڑی کرینوں کا سہارا لیا گیا۔عین دبئی کی آمد کے ساتھ لندن آئی محض 135 میٹر کی دوری پر دنیا کے بلند ترین پہیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ عین دبئی سے پہلے دنیا کا سب سے اونچا لاس ویگاس کا ہائی رولر جس کی اونچائی 167.5 میٹر ، سنگاپور فلائر 165 میٹر اور چین کا ستارہ نانچانگ 160 میٹر اونچا ہے ۔ اس دیو ہیکل جھولے کے 48 کیبنز میں بیک وقت 1750 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.