باہمی اتحاد سے مغربی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا: سراج الحق

0

امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ فرقوں اور گروہ بندی سے نکل کر باہمی اتحاد سے مغربی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

لاہور میں وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب میں امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام امت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سود حرام ہے لیکن ملک میں سودی نظام چل رہا ہے، دینی جماعتوں کو اختلافات ختم کرنا ہوں گے تب ہی کامیابی مقدر بنے گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک پر برا وقت آیا، تمام مسالک و مذاہب نے مل کر دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی عبد الخبیر آزاد، علامہ سید جواد نقوی، مولانا عاصم مخدوم سمیت دیگر نے کہا کہ وحدتِ امت مسلمانوں کے لیے ناگزیر ہے، مسلکی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.