وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ’باپ’ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

0

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کیے جانے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے 7 اراکین جام کمال، ظہوربلیدی، نوابزادہ طارق مگسی، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، مٹھا خان کاکڑ، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی کو نوٹس جاری کردیے۔

نوٹسز میں اراکین کو تحریک عدم اعتماد واپس اور وضاحت نہ کرنے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کارروائی کرکے ان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے بطور صوبائی پارلیمانی لیڈر بی اے پی پارٹی اراکین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب جام کمال نے بھی بطور پارٹی صدر بی اے پی کے تمام اراکین کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کی تاکید کر رکھی ہے اور انحراف کرنے پر ایسے اراکین صوبائی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا کہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.