بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی
ڈبلن : بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم 154 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، تسکین احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جوابی اننگز میں بنگلا دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر ستائیسویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا، بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال ستاسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پروٹیز کے دیس میں سیریز اپنے نام کی ہے۔