لاہور نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین اتھلیٹکس کا ایونٹ اپنے نام کر لیا
لاہور نے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین اتھلیٹکس کا ایونٹ اپنے نام کر لیا ہے، گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اتھلیٹکس کے مقابلوں میں لاہور نے پہلی ،پشاور نے دوسری اورمالاکنڈ بورڈ کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سپورٹس گالا میں ملک بھر سے 19بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔