نائیجیریا میں خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی ہلاکتوں کی تحقیقات ہوں گی

0

نائیجیریا خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی ہلاکتوں کی تحقیقات ہوں گی ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیر مملکت برائے ماحولیات اسحاق سالاکو نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی بورنو ریاست میں ایک فوجی دو ہاتھیوں کو مار رہا ہے اس وڈیو نے نائیجیریا کے لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے اور لوگو ں نے کھیتوں میں گھومنے والے جانوروں کے قتل کی مذمت کی ہے اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں یورپ سے ہجرت کر کے آنے والے دو عقابوں اور جنوب مغربی شہر عبادان میں ایک ہاتھی کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان جنگلی حیات کی وحشیانہ ہلاکتیں نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو نظر انداز کرتی ہیں بلکہ بیداری بڑھانے کی فوری ضرورت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیرین ہاتھی دانت اور پینگولین کی کھال سمیت جنگلی حیات کی غیر قانونی سمگلنگ کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے یہاں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران، ہاتھیوں کی آبادی میں زبردست کمی آئی ہے، جو ایک اندازے کے مطابق 1,500 سے کم ہو کر 400 سے کم ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.