حکومت کا لا ئن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے لا ئن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے لا ئن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت امور کشمیر وفاقی کابینہ کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق سمری پیش کریگی،کابینہ کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے ذریعے کنٹرول لائن کی آبادی کو ریلیف پیکج دیا جائیگا،ایل او سی پر مقیم پاکستانیوں کے لیے سپیشل ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ادویات کی ریٹیل قیمت طے کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت قومی صحت ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی سمری پیش کریگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.