پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے : حریم فاروق

0

کراچی : اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، ہمارا سینما کلچر واپس آنا چاہئے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم زیادہ فلمیں اس لئے بنا رہے ہیں کہ ہمیں اچھا مستقبل نظر آ رہا ہے مگر ہمیں مزید مستقل مزاجی دکھانے کی ضرورت ہے۔ ہماری انڈسٹری کا پوری دنیا میں نام ہے کیونکہ ہم نے کافی عرصے تک اچھا کام کر کے دکھایا ہے۔

حریم نے مزید کہا کہ جہاں تک انڈین فلموں کی بندش سے پاکستانی فلموں پر سینما ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے جس ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے اسے ہم آہستہ آہستہ پورا کر پائیں گے۔ فلم بنانا مشکل کام ہے جو بھی یہ کام کر رہا ہے دل سے کر رہا ہے، کسی بھی پروڈیوسر کا پہلا ہدف پیسہ کمانا نہیں ہوتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.