بھارت کو ہرائیں، ورلڈکپ پاکستان لائیں : شوبزسٹارز پر جوش
کراچی : شوبز سٹارز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بارے میں انتہائی پرجو ش نظر آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے۔
اداکار جاوید شیخ نے کہا جس نے ٹاس جیتا وہ میچ جیتے گا۔ اداکار ندیم نے کہا ہر فنکار پاکستان کی جیت کا منتظر ہے۔ فہد مصطفی نے کہا کرکٹ بائی چانس ہے، اچھا کھیل ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔
فلم سٹار سعود نے کہا کہ بھارت کو ہرائیں، ورلڈ کپ پاکستان لائیں۔ اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے دبئی جا رہا ہوں، تمام میچز دیکھوں گا۔ سلمان سعید نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے اچھی ہے۔
اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے، قومی ٹیم سے بھرپور امیدیں ہیں، اس بار بھارت کیخلاف جیت ہماری ہوگی۔
واضح رہے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کل کھیلے گا۔