پاکستان میں پی ڈی ایم کا احتجاج صرف پیالی میں طوفان ہے اور کچھ نہیں : اسد عمر
واشنگٹن : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کا احتجاج صرف پیالی میں طوفان ہے اور کچھ نہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی ایک چیلنج ہے، اوورسیز پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارت کی اعلانیہ پالیسی ہے، افغانستان میں پائیدار استحکام تمام دھڑوں کی حکومت سے آئے گا، امید ہے افغانستان کے معاملے میں دنیا نوے کی دہائی کی غلطی دوبارہ نہیں دہرائے گی۔