ایشین ممالک میں فٹبال کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں، رئیس خان

0

کراچی( ) مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے فیفا ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم اسپین، فیفا کے صدر جیانی انفن ٹینو، برطانوی فٹبال فیڈریشن کے صدر و دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6افریقی ٹیموں سمیت 32وومن فٹبال ٹیموں کے درمیان جیت کیلئے شاندار پنجہ آزمائی قابل ستائش ہے۔ کولمبیا، مراکش اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیفا اور میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے میچز کے بہترین انتظامات کیے تھے۔ فٹبال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی وومن فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم یہاں کھلاڑیوں کو وہ سہولتیں دستیاب نہیں جو یورپ سمیت دیگر ممالک میں حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیفا کے صدر ایشین ممالک میں بھی فٹبال کے فروغ کیلئے اقدامات کریں۔ یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ فٹبال گرائونڈ کی حالت بہتر، ان کی تعداد میں اضافہ اور پلیئرز کو سہولتوںکی فراہمی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.