شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے نئے پوسٹر نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا

0

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کیلئے مداحوں میں جوش دن بدن بڑھ رہا ہے اور فملسازوں کی طرف سے اس جوش کو مزید بڑھانے کی کوشش جاری ہے۔ 

ایکشن سے بھرپور ٹیزر اور دلفریب پوسٹروں کے بعد اب فلم کے ایک نئے کردار کی تصویر جاری کی گئی ہے جس کی شکل واضح نہیں ہے۔

ٹویٹر پر ’جوان‘ کے آفیشل پیج کی طرف سے جاری کلوز اپ تصویر میں کردار کی غصہ سے بھری آنکھ نظر آرہی ہے جس نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

متعدد صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی ہوسکتی ہے کیوں کہ ان کا پوسٹر ابھی تک جاری نہیں ہوا۔

ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے سیتھوپتی اور نیانترا کا فلم ’جوان‘ کے ساتھ بالی وڈ میں شوبز کیریئر کا آغاز ہورہا ہے۔

نامور فلمساز ایٹ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ رواں برس سات ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.