بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں حادثات میں8 افراد ہلاک

0

کوئٹہ : حالیہ شدید بارشوں نے  بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی، کوہلو اور کوہ سلیمان کے سیلابی ریلوں سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جب کہ  ہرنائی، دکی اور کوہلو میں 6 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.