وزیراعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی عبدالرشید بلوچ اراکین اسمبلی ملک نصیر شاہوانی اصغر خان ترین عزیرالرحمن آغا بھی موجود سیکریٹری توانائی اور چیف انجینئر آپریشن کیسکو بھی ملاقات میں شریک
وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بجلی کے مسائل سے متعلق بریفنگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
زمینداروں کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہاہے۔ ایکشن کمیٹی
ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ میں بجلی کا شدید مسلئہ ہے۔ اس سیزن میں فصلوں اور باغات کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
زراعت کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خطرہ ہے۔
اپنے حصے کے واجبات کی ادائیگی اور طے شدہ معاہدے کے باوجود زمینداروں کو بجلی نہیں دی جا رہی۔ وولٹیج نہ ہونے سے ٹیوب ویلوں کی مشنری جل جاتی ہے
بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کا نہ ملنا بہت بڑی زیادتی ہے۔
صوبائی حکومت اپنے وسائل سے کیسکو کو گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور بجلی کے دیگر منصوبوں کے لیۓ فنڈنگ کرتی ہے۔
صوبائی حکومت سبسیڈی کی مد میں اربوں روپے دے رہی ہے۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی آڑ میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز بھی سبسیڈی کی مد میں ڈالے جا رہے ہیں۔
کیسکو کے پیدا کردہ مسائل سے صوبے کا ماحول خراب ہوتا ہے۔زمیندار ہڑتالوں اور دھرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں
ہم بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ہڑتال اور دھرنے پر بیٹھ جائیںگے۔
وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کو اسکے کوٹے کے مطابق بجلی دی جاۓ۔
وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے صوبے کی بجلی کے کوٹے پر عملدرآمد کے لیۓ جلد ملاقات کرونگا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل
کمیٹی بجلی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے با ت چیت کریگی بجلی کے مسلئہ کے فوری حل کی ضرورت ہے۔
چیف انجینئیر کیسکو کی جانب سے پشین اور قلعہ عبداللہ کے لیں 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی
کیسکو کی یقین دہانی پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاج موخر کر دیا